شکیرا کا بھارت میں ہونیوالا کنسرٹ ملتوی
شکیرا کا بھارت میں کنسرٹ ملتوی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔
مداحوں کے لیے افسوسناک خبر
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویک اینڈ پر شکیرا کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی جب بھارت میں ان کے کنسرٹس ملتوی کر دیئے گئے۔
جغرافیائی اور سیاسی وجوہات
’’جنگ‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مداحوں، آرٹسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وہ کنسرٹ کے لیے نئی تاریخیں تلاش کر رہے ہیں۔








