پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں جائیداد کے تنازع پر باپ اور دو بیٹے قتل
زلزلے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ریسکیو حکام کی رپورٹ
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔








