بھارتی ریاست کیرالہ میں برڈ فلو کی وباء پھیل گئی، ہزاروں پرندے تلف کرنے کا حکم
برڈ فلو کا پھیلاؤ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث 20,000 سے زیادہ پرندوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ’’شنہوا‘‘ کے مطابق یہ اقدام برڈ فلو سے متاثر ہونے والے کوزی کوڈا اور الاپپوزا اضلاع میں حکام کی طرف سے کیے گئے روک تھام کے اقدامات کا حصہ ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوزی کوڈ میں تقریباً 14,228 پرندے اور الاپوزا میں 5,961 پرندوں کو مارا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے: الہام علیوف
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینیمل ڈیزیز کی تصدیق
بھوپال میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینیمل ڈیزیز کو بھیجے گئے نمونوں میں انتہائی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا کی موجودگی کی تصدیق کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ پرندے تلف کرنے کی کارروائیاں محکمہ حیوانات کی طرف سے تعینات ریپڈ ریسپانس ٹیموں کے ذریعے متاثرہ علاقوں کے 1 کلومیٹر کے دائرے میں انجام دی جائیں گی۔
عوام کی آگاہی
حکام کے مطابق یہ بیماری اب تک صرف پرندوں میں ہی رپورٹ ہوئی ہے۔ تاہم، حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور پرندوں کی کسی بھی غیر معمولی موت کی اطلاع قریبی ویٹرنری ہسپتال کو دیں۔








