ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دیدی
ٹرمپ کا ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت
واشنگٹن، تہران (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے اور دھمکی دی ہے کہ آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں پاور پلانٹس تباہ کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے ڈونز کیوں استعمال کر رہا ہے؟ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اندر کی بات بتا دی
ٹرمپ کی دھمکی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بغیر کسی خطرے کے نہ کھولا تو امریکہ ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا، اور اس کا آغاز سب سے بڑے سے ہوگا۔ بی بی سی کے مطابق، امریکی صدر نے یہ ڈیڈ لائن ایرانی وقت کے مطابق 22 مارچ کی صبح تین بج کر 14 منٹ پر دی، جو 24 مارچ کو اسی وقت پر ختم ہوگی۔
ایران کا ردعمل
دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی ایندھن اور توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا تو ملک کی فوج خلیجی خطے میں امریکہ سے منسلک توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گی۔








