ایسا لگتا ہے کہ جنگ کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مگر نئی حکمتِ عملیوں پر عمل درآمد کا وقت آ گیا، محمد باقر قالیباف
جنگ کی تازہ ترین صورتحال
تہران (ویب ڈیسک) ایران اور امریکہ و اسرائیل کی جنگ کو کئی ہفتے بیت چکے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مگر نئی حکمتِ عملیوں پر عمل درآمد کا وقت آ گیا۔‘
اسرائیلی دفاعی صلاحیتوں پر سوالات
بی بی سی اردو کے مطابق، ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں قالیباف نے لکھا کہ ’اگر اسرائیل انتہائی محفوظ دیمونا کے علاقے میں میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے، تو یہ عملی طور پر اس بات کی علامت ہے کہ تنازع ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔‘
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی فضائیں غیر محفوظ ہیں۔








