وزیراعلی مریم نواز کارمضان المبارک میں احساس اور خدمت کا ٹارگٹ پورا ہونے پر اظہار تشکر
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار تشکر
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلی مریم نواز نے رمضان المبارک میں احساس اور خدمت کا ٹارگٹ پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب نگہبان رمضان پیکیج نے 2026 میں عوامی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔ خوشی کے لمحات میں کسی کو تنہا چھوڑنے کا عہد پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
عوام کی خدمت کا نیا باب
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو پہلی مرتبہ عزت و احترام کے ساتھ براہ راست دہلیز پر امدادی رقوم پہنچانے کا ہدف پورا ہونے پر خوش ہوں۔ نگہبان رمضان پیکیج میں ساڑھے 4 لاکھ خاندانوں / تقریباً اڑھائی کروڑ افراد کو عزت و احترام کے ساتھ امدادی رقوم پہنچائی گئی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ "مریم کو بتائیں" کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ خودکش دھماکا: حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
روزے داروں کی فلاح و بہبود
مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں 40 لاکھ روزے داروں نے 422 نگہبان دسترخوان پر روزہ افطار کیا۔ پہلی مرتبہ رمضان میں قیمتوں کے کنٹرول کے لئے صوبہ گیر مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کے نرخ پر مثالی کنٹرول دیکھا گیا، جہاں 75 شاندار رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی۔
اقلیتی برادری کی معاونت
ان کا کہنا تھا کہ منیارٹی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد کرسچن فیملیز کو Lent کے لئے 10 ہزار روپے پیش کئے گئے۔








