سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، عملدرآمد بحال کیا جائے: صدر زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
عالمی یوم آب کا پیغام
صدر آصف زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی یومِ آب، رواں برس، ’پانی اور صنف‘ کے موضوع کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے بسنت اب پورے پاکستان میں قومی تہوار کے طور پر منائی جائے گی :خواجہ آصف
پاکستان میں آبی ذرائع کا مسئلہ
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں جبکہ صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے۔
موجودہ چیلنجز اور قومی ترجیحات
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے، آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، بھارت سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔








