نیتن یاہو ایران کے جوابی حملوں سے پریشان، تباہی دیکھ کر کیا کہا۔۔؟ سوشل میڈیا پر بیان وائرل
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پریشانی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جوابی حملوں سے پریشان ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا اور حکومتی کی سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
ایران کے حملوں کا اثر
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں ایران کے جوابی حملوں سے پریشان ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جاری بیان میں کہا، "یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے۔ انتہائی مشکل شام کے باوجود دشمنوں پر حملے جاری رکھیں گے، یہ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ایران کے تیل ڈپوؤں پر حملوں کے بعد زہریلی فضا کا سامنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
تعلیمی اداروں کی بندش
جیو نیوز کے مطابق دیمونا اور عراد پر ایران کے ہولناک حملوں کے بعد اسرائیل نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی۔ اسرائیلی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ 2 روز کوئی شخص جسمانی طور پر کسی تعلیمی ادارے میں نہ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگلات ماحول اورمعیشت کیلئے لائف لائن ہیں، عوام درخت ضرور لگائیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
تباہی کا منظر
واضح رہے کہ ایرانی میزائل حملوں نے جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں بڑی تباہی مچا دی۔ کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، 6 افراد ہلاک، اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آگیا۔
ایرانی جوابی کارروائی
ہفتے کو ایران نے نطنز میں اپنی جوہری تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیلی ایٹمی مرکز دیمونا پر یکے بعد دیگرے 2 حملے کیے جس میں 51 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ جنوبی اسرائیل کے شہر عراد پر بھی ایرانی میزائلوں نے بارش کی۔
ہلاکتوں کی تصدیق
اسرائیلی میڈیا نے عراد پر ایرانی حملے میں 6 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کر دی۔








