پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی،تجاویز اور پلان طلب
پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی اور پنجاب کے پہلے سکل سٹی پراجیکٹ کے لیے تجاویز اور پلان طلب کر لیا۔ سکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ پنجاب میں سکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے لرزہ خیز قتل کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
تعلیمی نظام کی بہتری
پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ کا سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کے طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ میٹرک لیول ٹیکنیکل ایجوکیشن کا پلان پیش کیا گیا۔ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سننا چاہتے ہیں اور ہم ان کی رہائی کے لیے جو کرنا پڑا وہ کریں گے، کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہے، علیمہ خان
نوجوانوں کے روزگار کے مواقع
نوجوانوں کو میٹرک کے بعد اچھے روزگار کے قابل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈنگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے ٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے اور انڈسٹریل الیکٹرکیشن، پلمبرنگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لیے اہم اعلانات، ترقی کا سفر ہر گلی محلے کے کونے کونے تک پہنچے گا : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خطاب
سلیبس ڈیزائن کی ہدایت
وزیراعلیٰ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے صنعتی اداروں کے ماہرین سے سلیبس ڈیزائن کرانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں ایران کے 2 نیوکلیئر سائنسدان مارے گئے، پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی بھی شہادت کی متضاد اطلاعات
نوجوانوں کی ہنر مندی
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں پنجاب کا ہر نوجوان بے مثال ہنرمند ہو اور اپنے فن میں یکتا ہو۔ یوتھ فورس کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے پنجاب کی حقیقی طاقت بنائیں گے۔ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
اجلاس میں تفصیلی بریفنگ
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میٹرک ٹیک، سکول بیسڈ سکلڈ ڈویلپمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔








