آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔
لاہور میں افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹاؤن شپ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے کمسن بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا ردعمل
وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔








