امید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے، مبارکباد پیش کرتے ہیں : وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوروز پیغام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوروز پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نو روز موسم بہار کی آمد کی نوید ہے جس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے۔
نوروز کی ثقافتی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایا ں کرتا ہے۔ نوروز جیسے تہوار خاندانوں اور قوموں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرتے ہیں۔ نوروز تجدید مسرت، امن اور خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔








