ایران لندن کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسرائیل کا دعویٰ۔۔۔ برطانیہ نے کیا کہا ؟ جانیے
ایران کا ممکنہ خطرہ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران لندن کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسرائیل کا دعویٰ۔۔۔ برطانیہ نے کیا کہا؟ جانیے
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں NCCIA کی کارروائی، کمپنی کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم گرفتار، عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیدیا
اسرائیل کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران لندن کو میزائل سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی
برطانیہ کا ردعمل
برطانیہ کے ہاؤسنگ سیکریٹری اسٹیو ریڈ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دعوے کی کوئی تصدیق شدہ تشخیص موجود نہیں۔ ایسا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ ایران برطانیہ کو نشانہ بنا رہا ہے یا اگر وہ چاہے تو ایسا کر بھی سکتا ہے۔ ہم برطانیہ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسے مکمل محفوظ رکھیں گے۔
دفاعی صلاحیت
برطانوی وزیر اسٹیو ریڈ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے طویل فاصلے کے میزائل داغے تو برطانیہ کی افواج دفاع کرنے کے قابل ہیں۔ برطانیہ مغربی ایشیاء میں ایران سے متعلق جاری تنازع میں شامل نہیں ہوگا، تاہم وہ اپنے قومی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم رہے گا۔








