یوم پاکستان پر صدر اور وزیر اعظم کا قوم کو پیغام، اتحاد و یکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ
پاکستانی قیادت کے پیغامات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یومِ پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کیلئے پیغامات میں قیامِ پاکستان کے لیے بزرگوں کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے، انصار عباسی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 1940 میں آج کے دن مسلمانانِ برصغیر نے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی۔ آج ہم اپنے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر کرنے سے روک دیا
چیلنجز کا سامنا اور ترقی کی راہ
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد قوم نے بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا لیکن محنت، صلاحیت اور باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی اور جوہری صلاحیت حاصل کر کے خود کو ناقابلِ تسخیر بنایا جبکہ ملک کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش: خاتون کا عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، لاش کے ٹکڑے نالے اور گنگا دریا میں پھینک دیئے
بین الاقوامی مسائل پر بات
آصف علی زرداری نے مسئلہ کشمیر کو تقسیمِ برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل یقینی بنائے جبکہ فلسطینی عوام پر مظالم کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم نے قیام پاکستان کے بعد غیرمعمولی عزم کا مظاہرہ کیا اور ملک کو جوہری طاقت بنایا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے جبکہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ ایک مضبوط، خوشحال پاکستان کی تعمیر کا سفر جاری رہے گا۔








