ہم اپنی جغرافیائی سرحدوں کا ہر صورت تحفظ کریں گے: اسحاق ڈار کا یوم پاکستان پر پیغام
اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنی جغرافیائی سرحدوں کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ، 98 ہزار کی حد عبور
یوم پاکستان پر خصوصی پیغام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، قائداعظم کا خواب عظیم ریاست کا قیام تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے، امریکہ اس جرم میں شریک ہے، حافظ نعیم الرحمان
سرحدوں کے تحفظ کی عزم
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئےپرعزم ہے، اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کفایت شعاری پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
یوم پاکستان کی تقریبات
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے。








