امریکی سینیٹر چک شومر کا ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
چک شومر کا جنگ کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران کے خلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شہری کو زنجیروں سے باندھنے کے واقعہ پر آئی جی پنجاب کا نوٹس، افسران معطل
سوشل میڈیا پر بیان
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اس بیان میں انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو چکا، اس جنگ کو ختم کیا جائے۔ اس جنگ میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں اور اربوں ڈالر ضائع ہو رہے ہیں۔
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمت بڑھ کر اوسطاً 3.94 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے۔ ریپبلکن سینیٹرز بھی لاعلم ہیں کہ حکومت مشرق وسطیٰ میں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔








