اقوام متحدہ نے 2015 سے 2025 تک کے سال تاریخ کے گرم ترین قرار دے دیئے۔
یو این کی موسمیاتی رپورٹ
گرم ترین سالوں کی تاریخ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے 2015 سے 2025 تک کے سالوں کو تاریخ کے گرم ترین قرار دے دیا ہے۔
2025 کا مقام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یواین موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 دوسرا اور تیسرا گرم ترین سال ہوا، جبکہ 1850 سے اب تک 2015 تا 2025 گرم ترین 11 سال رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں پارہ اوسط سے تقریباً 1.55 ڈگری زیادہ تھا، 2024 سب سے زیادہ گرم سال تھا۔
عالمی موسمیاتی ہنگامی حالت
یواین سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی صورتحال ہنگامی حالت میں داخل ہو چکی ہے، زمین اپنی حدود سے باہر دھکیلی جارہی ہے، اور تمام اہم موسمیاتی اشارے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔








