قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے، مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی کی قومی معاملات پر بات چیت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک کی ملاقات، سموگ کے مسئلے پر باہمی تعاون سے قابو پانے پر اتفاق
ایٹمی قوت کی تعریف
روزنامہ جنگ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد نواز کے اوور میں ایک لمحے کے لیے لگا کہ میچ پلٹ جائے گا کیونکہ ہماری ٹیم جیت کے ایک فیصد امکان کے لیے بھی آخری حد تک لڑنے پر یقین رکھتی ہے، سلمان آغا
پاکستان کی خود مختاری
اُنہوں نے کہا کہ آج ہم کھلی اور آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی: کچے میں ’’نجات مہران آپریشن‘‘ جاری ،7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے
ترقیاتی کاموں کی صورتحال
میئر کراچی نے ترقیاتی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام کرنے میں تکنیکی عمل ہوتا ہے، عید کے روز بھی ہمارے منصوبے پر کام ہو رہا تھا، ہمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مسائل آئیں گے۔
تنقید کا جواب
اُنہوں نے کہا کہ تنقید کرنے کے لیے وجہ نہیں چاہیے، صرف زبان چاہیے، جن کا کام تنقید کرنا ہے وہ تنقید کریں گے، ہم حکومت میں ہیں، ہمارا کام تنقید برداشت کرنا ہے۔








