1999 ورلڈ کپ کا فائنل وسیم اکرم کے غلط فیصلے کی وجہ سے ہارے : سابق قومی کرکٹر اعجاز احمد

اعجاز احمد کا انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر اعجاز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ 1999 کے ورلڈ کپ فائنل میں ٹاس جیت کر میچ جیت چکے تھے لیکن وسیم اکرم کے پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ہمیں ہرا دیا۔ صبح تک بارش ہوتی رہی، اور میں نے ایک رات پہلے وسیم سے کہا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کرنے کی غلطی نہ کرنا۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی سپیئرز گرفتار، رہائی کیسے ملی؟ جانیے

1999 کا ورلڈ کپ فائنل

پاکستان کے سابق کھلاڑی اعجاز احمد نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1999 کا فائنل ہم جیت چکے تھے، لیکن وسیم اکرم کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے فیصلے نے ہمیں ہرا دیا۔ جب ہم نے ٹاس جیتا تو ہمیں فائنل بھی جیتنا تھا۔ کوئی بھی بچہ بھی اگر پاکستان ٹیم کا کپتان بنائے تو یہ غلط فیصلہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چلڈرن لائبریری کی ری سٹرکچرنگ فروری تک مکمل کرنے کی ہدایات ، اپ گریڈیشن کیلئے 4 کمیٹیاں قائم

وسیم اکرم کے ساتھ بات چیت

میں نے ایک رات پہلے وسیم اکرم سے کہا تھا۔ ہم 9 سال تک ایک ہی کمرے میں رہتے رہے ہیں، اور جب بارش ہوئی تو میں نے وسیم اکرم سے کہا کہ کہیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے والی غلطی نہ کر دینا۔ اگر تم پر پریشر ہے تو صبح ٹیم میٹنگ کر لینا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، اگلے ہفتے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر اتفاق، دونوں صدور ینگری میں ملیں گے

میچ کا آغاز

ہم کھانے پر گئے اور واپس آنے کے بعد صبح 6 بجے اٹھا اور پردے ہٹائے تو اس وقت بھی تیز بارش ہو رہی تھی۔ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، گراونڈ میں گئے اور میں نے دیکھا کہ عمران بھائی کھڑے تھے تو میں ان کو سلام کرنے چلا گیا۔ اتنی دیر میں وسیم اکرم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عمران خان کی پیش گوئی

میں نے عمران خان سے کہا کہ میں چلتا ہوں کیونکہ مجھے تین نمبر پر بیٹنگ کرنی ہے۔ میں ابھی پانچ قدم ہی چلا ہوں گا کہ پیچھے سے عمران خان نے آواز دی اور کہا کہ اعجاز، تم لوگ میچ ہار چکے ہو۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...