پاکستان سپر لیگ 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
کمنٹری پینل کے اراکین
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجا، مائیک ہیسمین، نک نائٹ اور جے پی ڈومینی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، ڈومینک کورک، مارک بوچر اور کارلوس بریتھ ویٹ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

سکندر بخت، لیزا ستھالیکر، گریگ بلیویٹ، مارٹن گپٹل، عامر سہیل اور اختر علی خان بھی اس پینل میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سے سیریز جیت کر کپتان شاہین آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی دل کھول کر تعریف کردی
اردو کمنٹری پینل
اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، شعیب ملک، ثنا میر، سلمان بٹ، مرینہ اقبال، شاہ فیصل اور ایاز محمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ بھی ہم بے سبب نہیں کہتے۔۔۔
پریزینٹرز
مزید براں پی ایس ایل 11 کے پریزینٹرز میں نیرولی میڈوز، زینب عباس، جیس کرو اور سکندر بخت شامل ہیں۔
ایونٹ کی تاریخیں
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔








