وائٹ ہاؤس میں کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ نصب، ٹرمپ پالیسی پر نئی بحث چھڑ گئی

کولمبس کا مجسمہ نصب

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدارتی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے احاطے میں اطالوی مہم جو کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ میں تاریخ اور ثقافت سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر واشنگٹن میں گر کر تباہ

ٹرمپ کی پالیسی کا حصہ

’’رائٹرز‘‘ کے مطابق یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت وہ امریکی تاریخ اور ثقافتی بیانیے کو ازسرنو تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس مہم کو ’’غیر امریکی نظریات‘‘ کے خلاف اقدام قرار دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم

تاریخی علامات کی بحالی

رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کے تحت غلامی سے متعلق بعض نمائشوں کو ختم کرنے، کنفیڈریٹ رہنماؤں کے مجسموں کی بحالی، اور دیگر تاریخی علامات کو دوبارہ نمایاں کرنے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے کسی سے معذرت نہیں کی، محسن نقوی

انسانی حقوق کے کارکنوں کا ردعمل

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی حلقوں نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ناقدین کے مطابق ایسے اقدامات ماضی میں ہونے والی نسلی ناانصافیوں کے تناظر کو نظرانداز کر سکتے ہیں اور دہائیوں پر محیط سماجی پیش رفت کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماضی کی تنقید اور مظاہرے

واضح رہے کہ 2020 میں نسلی انصاف کے لیے ہونے والے مظاہروں کے دوران امریکہ کے مختلف شہروں میں کرسٹوفر کولمبس کے متعدد مجسمے ہٹا دیئے گئے تھے، جنہیں نوآبادیاتی تاریخ اور مقامی آبادیوں کے استحصال کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...