پنجاب میں پہلی مرتبہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیا کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کا ریکارڈ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار تشکر، ٹیم کو شاباش

پنجاب میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا ریکارڈ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پہلی مرتبہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ٹیم کو مبارکباد اور شاباش بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

سہولت بازاروں میں خریدو فروخت کا کامیاب عمل

سہولت بازاروں میں 4 کروڑ شہریوں نے 3 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزار کلو گرام اشیائے خوردونوش کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ اوپن مارکیٹ سے 40 فیصد تک کم نرخ پر سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردونوش فراہم کی گئی۔ عوام نے سہولت بازاروں میں خریداری کر کے 1 ماہ میں 1 ارب 10 کروڑ روپے بچا لیے۔ ڈی سی ریٹ سے 18 فیصد تک کم نرخ پر خریداری سے عوام کو 1 ماہ میں 73 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں 49 سہولت بازار، 20 سہولت آن دی گو اور 11 عارضی بازاروں سمیت 80 بازار عوام کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے۔ 80 بازاروں میں 40 لاکھ سے زائد خریداروں کی آمد ایک ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

آٹے کی فروخت میں کمی اور بچت

رمضان المبارک کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کم نرخ پر 29 لاکھ 30 ہزار کلو گرام آٹا فروخت ہوا۔ آٹے کے نرخ میں ڈی سی ریٹ سے 7.2 فیصد تک رعایت ایک ماہ میں آٹے کی خریداری پر عوام کو 18 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ اوپن مارکیٹ کے تناسب سے آٹے کے نرخ میں 13.5 فیصد تک کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو آٹے کی خریداری پر ساڑھے 32 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے 37 ہزار سے زائد آرڈر موصول ہوئے۔ پی ایس بی اے فری ہوم ڈلیوری ایپ سروس کے ذریعے سبزیوں، پھلوں وغیرہ کے 37 ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈلیوری ہوئی۔ عوام کو اضافی چارجز کے بغیر اشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: قوم 14 اگست کو آزادی کا جشن منائے گی، فتنے گروہ شرانگیزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

بہترین سروس اور معیار کی نگرانی

فری ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے خریداری پر عوام نے 13 کروڑ 11 لاکھ روپے بچا لیے۔ ڈی سی ریٹ کے تناسب سے سہولت بازار میں بھی 35 فیصد بچت ہوئی۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے تحت 80 بازاروں میں 1763 سٹال قائم کئے گئے۔ سہولت بازاروں میں 886 راشن کارڈ اور 3778 نگہبان رمضان کارڈ بھی خریداری کے لئے استعمال ہوئے۔ عوام کی سہولت کے لئے سہولت بازاروں میں 125 کیش لیس ایجنڈ سنٹر بھی قائم کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور بہتر نرخ کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور وزٹ بھی کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

عوام کی رائے اور شکایات کا حل

پہلی مرتبہ اشیائے خورونوش کی خریداری میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے خریداروں سے ڈائریکٹ فیڈبیک کا سسٹم بھی نافذ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین پی ایس بی اے افضل کھوکھر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

حکومت کا عزم اور عوام کی خدمت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دن رات محنت کر کے عوام کو سستے ترین نرخ پر پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے پر پی ایس بی اے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ سہولت بازار کے موثر میکانزم کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا تناسب بہت کم رہا۔ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کا عزم غیر متزلزل ہے۔ پی ایس بی اے کا 2026 رمضان آپریشن پبلک سروس ڈلیوری کا مثالی ماڈل بن چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی شکرگزاری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرائس کنٹرول کے لئے وزراء، صوبائی معاونین اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...