اداکارہ و میزبان فضا علی نے 41 برس کی عمر میں شادی کرلی
پاکستانی اداکارہ فضا علی کا نکاح کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے عید کے موقع پر اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے چند یادگار تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کو تعریفی شیلڈ پیش کی گئی
شادی کی تصاویر
شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سیاہ لباس کے ساتھ بھورے رنگ کے کڑھائی دار دوپٹے میں ملبوس نظر آئیں، جبکہ ان کے شریکِ حیات نے سادہ کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ کوٹ پہن رکھا تھا۔ دونوں نے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی تحریر کروائے۔ فضا علی نے پھولوں سے بنا خوبصورت ہیڈ پیس اور ہلکے پھلکے زیورات کے ساتھ سادہ مگر دلکش انداز اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
جذبات کا اظہار
اپنے پیغام میں فضا علی نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، اور آج انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 2 سے 3 روز مون سون جاری رہے گا، این ڈی ایم اے
بیٹی فرال کی حمایت
انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور کم عمر ہونے کے باوجود اس نے نہ صرف اس فیصلے کو خوش دلی سے قبول کیا بلکہ شادی کے موقع پر بھرپور ساتھ بھی دیا۔
نئی پہچان
مزید یہ کہ فضا علی نے اپنی نئی پہچان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مسز اعجاز خان ہیں، اور مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔







