وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی میں کمی اور فوری مذاکرات پر زور

وزیراعظم کی ایران کے صدر سے گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ وزیر اعظم نے ایران کے صدر اور برادر ایرانی عوام کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے لوگ کیسے واپس جا سکتے ہیں ؟ اہم سیاسی شخصیت کی تجویز سامنے آ گئی

ایرانی صدر کا جواب

ایرانی صدر نے وزیراعظم کے جذبات کا پرتپاک جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات

پاکستان کی حمایت کا اظہار

وزیراعظم نے جاری کشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں ومتاثرین کی جلد صحتیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز

خلیجی خطے کی صورتحال پر تشویش

وزیراعظم نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پاکستان کی تعمیری کوششیں

وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...