وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو، قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق
وزیرِ خارجہ کی بات چیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گڈانی : خصوصی شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق
خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
خلیج کی صورتحال پر تشویش
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو میں خلیج کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔








