اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں حالیہ پیشرفت پر بات چیت
نائب وزیرِاعظم کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند
خطے کی حالیہ پیشرفت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا۔ گفتگو میں امریکی صدر کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان پر بھی بات چیت ہوئی۔
سفارتی روابط کی اہمیت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








