بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع، ژالہ باری اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے 24 سے 30 مارچ تک ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی کامیابی نے ان کے بھائی کو کیا نقصان پہنچا یا؟

مغربی سسٹم کی آمد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط مغربی سسٹم 24 مارچ کی شام بلوچستان میں داخل ہوگا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کر کے 31 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام سے پیشتر کچے کے علاقے اور ملحقہ اضلاع میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے

بلوچستان میں طوفانی موسم

بلوچستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً گوادر، تربت، پنجگور، کوئٹہ اور خضدار میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور کچھ مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال

خیبرپختونخوا میں برفباری

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن سکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی

پنجاب اور سندھ میں بارش کی پیشگوئی

پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں کے ساتھ اسلام آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کے علاوہ 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 1.43 ارب ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں مکمل کرلی ہیں: سٹیٹ بینک

فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

موسم کا احوال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ جبکہ خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں 28 سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈ کا خطرہ رہے گا۔ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں اور سیاحوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...