نوجوان کرکٹر کی دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے وفات
نوجوان کرکٹر کی ہلاکت
اترپردیش(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کھیل کے دوران نوجوان کرکٹر کی ہلاکت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا جس نے کھیل کے میدان میں بڑھتے ہوئے ہارٹ اٹیک کے کیسز پر تشویش میں اضافہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 22 سالہ نوجوان ثاقب کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حافظ تھانہ گنج کے علاقے میں پیش آیا جہاں ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیل رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم علی خان نے ’قائد اعظم الفلاح امیچر گالف چیمپئن شپ‘ اپنے نام کر لی
میچ کے دوران اچانک موت
رپورٹس کے مطابق ثاقب، جو بی ایڈ کا طالبعلم تھا، عید کی تعطیلات کے سلسلے میں گھر آیا ہوا تھا۔ جمعہ کے روز میچ کے دوران اسے اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ چند لمحوں بعد زمین پر گر پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی، کم از کم 8 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
فوری طبی امداد
ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس اچانک موت پر اہل خانہ اور دوست شدید صدمے میں ہیں۔
اہل خانہ کا بیان
اہل خانہ کے مطابق ثاقب نہایت خوش اخلاق اور سب کا چہیتا تھا، جسے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور وہ مقامی ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا تھا۔








