شائقین کرکٹ سے معذرت، ملک و قوم کا مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے، محسن نقوی

پی سی بی چیئرمین کی شائقین کرکٹ سے معذرت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کا مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کاضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، سرغنہ بتور سمیت 4خوارج جہنم واصل ،3 زخمی

تقریب کا انعقاد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا، عطا تارڑ

کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال

چیئرمین پی سی بی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ پی ایس ایل 11 کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

چیئرمین پی سی بی کا بیان

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں، آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالت کا آج کا فیصلہ تاریخی اور واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو زرداری

پی ایس ایل کا مستقبل

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کی

شرکت کرنے والے اہم شخصیات

قریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے شرکت کی۔

تقریب میں شامل افراد

فرنچائز اونرز، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...