سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں پاکستان کا 86واں قومی دن جوش و جذبے سے منایا گیا
ایونٹ کی تفصیلات
دبئی (طاہر منیر طاہر) ابوظہبی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارتخانہ میں پاکستان کے 86ویں قومی دن کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے ہو گئی
سفیرپاکستان کا پیغام
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان شفقت علی خان نے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل اور بہادرانہ جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں کو یاد کیا جس کی وجہ سے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے اور ایک مستحکم اور خوشحال قوم کی تعمیر کے لیے اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکی کو شادی کے نام پر دھوکے میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
بھارتی مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ
انہوں نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کو بھی دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی
پاکستان اور UAE کے تعلقات
سفیر شفقت علی خان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو گرمجوشی، مہمان نوازی اور مواقع فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی کمیونٹی کا کردار
یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی کمیونٹی کے گرانقدر کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کمیونٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین اور رسم و رواج کا احترام کریں اور ابھرتی ہوئی صورتحال کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔









