موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے، احسن اقبال

احسن اقبال کا خطاب

جدہ (محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ معرکہ حق میں ہمارے جذبہ ایمانی کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم نے دشمن کے گیارہ جہاز گرائے۔ سعودی عرب سے اپنی لازوال دوستی پر پاکستان کو فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج دہشتگرد مجید کو بھارت کی جانب سے ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سامنے لے آئی

یوم پاکستان کی تقریب

یہ بیان احسن اقبال نے جدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پاکستان کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام وزیر اعظم پاکستان یوتھ ونگ کے فوکل پرسن ملک منظور حسین اعوان نے کیا تھا، جس میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احسن اقبال عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ہلاک

مسلم لیگ کی اہمیت

احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ جب بھی پاکستان کو معاشی طور پر ترقی کی طرف گامزن کرتی ہے، اقتدار کے ہوس رکھنے والوں نے مسلم لیگ کی حکومت کو ختم کیا۔ آج مسلم لیگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پھر اڑان پاکستان کے ایجنڈے پر کام شروع کیا ہے۔ عالمی حالات میں دنیا بھر کی طرح پاکستان پر بھی مشکلات کا وقت ہے، مگر حکومت نہایت دانشمندی سے اپنے سفر پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟

سلامتی کے امور

ہم اس صورتحال میں بھی مقابلہ کررہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھرپور عسکری طاقت سے سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور ہر دشمن کے دانت کھٹے کررہے ہیں۔ ہمارے نوجوان پاکستان کی دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو شہداء کے خاندانوں پر فخر ہے جو اپنے پیاروں کی شہادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب بہن خود بتاتی ہے کہ میرا بھائی ڈپریشن میں ہے وہ بیچارا ’’ذہنی مریض‘‘ہے تو وہی الفاظ اگر ہم کہیں تو پھر اتنا پٹ سیاپا کیوں کرتے ہو،عظمیٰ بخاری

داخلی صورتحال

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے اندر موجود کچھ لوگ اندرونی دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کے لئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، مگر وزیر اعظم بچت اسکیم سے اس پر قابو پارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے سے انکار کردیا

برآمدات کی ضرورت

احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہم قرآن کی ہدایات کو اپنا محور بنا لیں تو سب مشکلیں آسان ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنا حق ادا کررہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی برآمدات کو بڑھائیں۔ ہمیں یہ برآمدات 2047 تک 400 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 1000 ارب ڈالر کرنا ہوںگی۔ ہمیں اپنے پڑوس بھارت کا مقابلہ کرنا ہے جب بھارت اور پاکستان اپنی سو سالہ یوم آزادی منارہے ہوں گے۔

اجلاس کے شرکاء

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی پتے الگ ہوسکتے ہیں لیکن سب کا ڈاک خانہ ایک "پاکستان" ہے۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا، میزبان ملک منظور حسین اعوان، عبدالخالق لک، پی پی پی برطانیہ کے خواجہ کلیم، شرجیل راؤ، خواجہ محمد اسلام، رانا محمد اشرف، حنیف خان نے خطاب کیا۔ تحریک انصاف کے رکن انجم وڑائچ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور تلاوت کلام پاک قاری محمد آصف نے بڑی خوش الحانی سے کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...