سید طحہٰ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او تعینات
کے الیکٹرک میں نیا سی ای او تعینات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سید طحہٰ کو کے الیکٹرک کا نیا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے: بیرسٹر سیف
نئی تعیناتی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سید طحہٰ پی ایس او میں بطور ایم ڈی اور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیٹیوں کے سامنے بیوی کا سر تن سے جدا کیا اور پھر اسے لے کر تھانے پہنچ گیا
سید طحہٰ کا تجربہ
کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سید طحہٰ کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
مونس علوی کا استعفیٰ
خیال رہے کہ اس سے قبل مونس علوی بطور سی ای او کے الیکٹرک خدمات انجام دے رہے تھے تاہم خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا.








