جنوبی وزیرستان میں قبائلی سردار کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
نامعلوم افراد کی فائرنگ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان میں قبائلی ملک سردار علی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت، مرکزی درخواست اور توہین عدالت درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے دربلائی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ، 5 افراد قتل
جاں بحق اور زخمی افراد
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افغانی ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ قبائلی ملک کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔
تحقیقات کا آغاز
ڈی پی او جنوبی وزیرستان طاہر شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔








