جنگ میں امریکہ کی طاقت بے نقاب ہو چکی، جب اتحادی پٹنے لگتے ہیں تو ٹرمپ مصالحت کیلئے آ جاتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امریکا کی طاقت بے نقاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ میں امریکا کی طاقت بے نقاب ہو چکی ہے। جب اتحادی پٹنے لگتے ہیں تو ٹرمپ مصالحت کے لیے آ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی: وزیراعظم

ایران پر حملہ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے، جبکہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا

تیل کی قیمتوں میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، 28 دن کا تیل موجود تھا، لیکن حکومت نے فی لیٹر 55 روپے اضافہ کردیا۔ حکومت کو اضافی ٹیکس سے 8 تا 9 ارب روپے ملتے ہیں۔ اگر لیویز ختم کردیں تو پیٹرول کی قیمت اب بھی کم کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت دراصل کسے مسلح کررہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

بجلی کے بلوں میں ٹیکس

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت بجلی کے بلوں میں فکس چارجز کے نام پر ٹیکس اکٹھا کرتی ہے۔ ساری حکومتوں نے آئی پی پیز کو پالا ہے۔ مڈل کلاس لوگ 9 ارب روپے پیٹرول ٹیکس حکومت کو دے رہے ہیں، جبکہ بڑے بڑے مگرمچھوں کا بوجھ غریبوں پر ڈالا جا رہا ہے۔

معاشی حالات کی خرابی

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کے حالات ہیں اور معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ فیول اور گیس سے چلنے والے اداروں کو بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی اجارہ داری کا نظام ختم ہو رہا ہے، اور امریکا و اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے۔ فلسطینیوں نے بارود کے ڈھیر میں عید کی خوشیاں منائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...