توانائی بحران؛ 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش
پنجاب میں توانائی بحران کے پیش نظر فیصلے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب میں بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی گئی۔ محکمہ توانائی نے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردیں۔ 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدر ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رد عمل بھی آ گیا
پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی اداروں کے لیے ورک فراہم کرنے کی سخت ہدایات کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے بعد دہلی میں مسلمان پروفیسر کو سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا
بجلی کی بچت کے اقدامات
ذرائع کے مطابق ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
ایندھن کی ترسیل میں تبدیلی
ذرائع کے مطابق مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رات 10 بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلیں گی، مارکیٹ اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔








