پنجاب میں ٹی بی کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹی بی کے مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پختہ عزم کررکھا ہے۔ صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے۔ بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ ٹی بی (تپ دق) کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹی بی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹی بی کے علاج اور اس کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جانتا ہوں اسلام آباد سانحہ کے بعد دل رنجیدہ اور ٹوٹ چکے ہیں، مگر بسنت کینسل کرنے سے ہم دشمن کے آگے جھک جائیں ؟ ڈر جائیں ؟ یہی تو دشمن کا ٹارگٹ ہے،رانا سکندر حیات
علاج کی سہولیات اور عوام کی شمولیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور امراض قلب کے مریضوں کے لیے گھر کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچانے کا پروگرام جاری ہے۔ حکومت پنجاب ٹی بی کے خاتمے کے لیے مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے عوام کی شمولیت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیئن ہاکی چیمپئینز ٹرافی، کھلاڑیوں کو یومیہ الائونس مل گیا
علاج کی سہولیات کی بہتری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹی بی کے امراض کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں مفت دوائی، پی سی آر ٹیسٹ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے بھی گھر گھر مریضوں کی تلاش کی جاتی ہے۔ پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں ٹی بی کی تشخیص اور "ڈوٹس" (DOTS) کے تحت مکمل مفت علاج کیا جارہا ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ٹی بی (تپِ دق) جیسے موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں۔ ٹی بی سے بچاؤ اور پھیلاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ اس کا درست طریقے سے بروقت علاج ہے۔
خصوصی سینٹرز کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ٹی بی کے خاتمے کو اپنی صحت عامہ کی ترجیحات میں رکھا ہے۔ صوبے میں عام دوائیوں سے ٹھیک نہ ہونے والے مریضوں کے لیے خصوصی ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی (DR-TB) سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج کے تسلسل کو یقینی بنانے میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز، سول سوسائٹی تنظیمیں، محققین، اور نجی شعبے کے طبی ادارے مددگار ثابت ہوتے ہیں。








