متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب آگئیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
متحدہ عرب امارات میں بارش
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ ان رسیوں کو کھولنے کا آغاز کر سکتے ہیں جن کے ذریعے اپنے ماضی کے ساتھ منسلک رہتے ہیں اوربے مصرف فقرات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
بارش کی شدت
متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔
الإمارات : الان أمطار مع برق ورعد على أبوظبي #أخبار_الإمارات #منخفض_العزم #مركز_العاصفة
24/03/2026 pic.twitter.com/HY1bQeNmSr— مرکز العاصفة (@Storm_centre) March 24, 2026
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیدیا
بارش کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ریاست عجمان کے علاقے المنامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی کے علاقے غیاثی، الوثبہ اور محمد بن زاید سٹی میں شدید بارش سے پانی جمع ہوگیا۔ ادھر دبئی، العین سٹی، فجیرہ اور راس الخیمہ میں بھی بارش کا طاقتور سلسلہ جاری ہے۔
موسمیات کی پیشگوئی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات نے بارش کی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 27 مارچ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج رات عرب امارات کے مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے اور رات کو ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ بدھ کے روز مشرقی علاقوں اور العین سٹی میں بارش کا امکان ہے جب کہ جمعرات کو شمالی اور مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔








