ایران جنگ، ٹرمپ کی کارکردگی اور 25 ویں آئینی ترمیم ۔۔۔امریکہ میں نئی بحث چھڑ گئی
ایران جنگ اور 25 ویں آئینی ترمیم
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی اور ایران جنگ کے پس منظر میں امریکہ میں 25 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی بحث تیز ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: قیصر شریف صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور مقرر
نائب صدر کی طرف سے مطالبات
امریکی جریدے "نیوز ویک" کے مطابق امریکہ میں 25 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی بحث تیز ہوگئی ہے اور صحافی نے نائب صدر جے ڈی وینس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے خلاف 25 ویں ترمیم استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے: محمود اسلم
آئینی ترمیم کے پس منظر
"جیو نیوز" کے مطابق امریکی جریدے نے یہ بھی بتایا کہ 25 ویں ترمیم صدر کی نااہلی، موت، استعفے یا معزولی کی صورت میں اختیارات منتقلی کی اجازت دیتی ہے۔ ایران جنگ کے آغاز کے بعد 25 ویں ترمیم کے حوالے سے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔ 25 ویں ترمیم کے مطالبات اب کنزرویٹو حلقوں میں بھی سامنے آنے لگے ہیں، ترمیم لاگو کرنے کے لیے ٹرمپ کی کابینہ کی اکثریت کو ان کے خلاف جانا ہوگا۔
تجزیہ کاروں کی رائے
امریکی جریدے میں مزید کہا گیا ہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق 25 ویں ترمیم کے استعمال کے امکانات کم ہیں۔








