ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کی جانب سے بات چیت کی خبروں کو ’’فیک نیوز‘‘ قرار دیدیا
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کی بیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکہ کی جانب سے ایران سے بات چیت کی خبروں کو ’’فیک نیوز‘‘ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف صنعت کار چوہدری فیصل ممتاز کی صاحبزادی اصفیٰ فیصل رشتہ ازدواج میں منسلک
سوشل میڈیا پر بیان
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سپیکر نے واضح کیا کہ امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، فیک نیوز کا مقصد اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں قیمتیں کم کرنا اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل پھنسے ہوئے ہیں۔ ایرانی قوم جارح ممالک کی مکمل اور شرمناک سزا چاہتی ہے، یہ ہدف حاصل کرنے تک تمام اہلکار اپنے رہنما اور قوم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا
ٹرمپ کی پسپائی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ تہران کی مؤثر جوابی کارروائی کے سبب ٹرمپ ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ اس لیے بھی پسپا ہوئے کیونکہ امریکہ اور مغربی ممالک کی اقتصادی مارکیٹ اور بانڈز کو خطرات بڑھ گئے تھے۔
ایران کا مؤقف
اہلکار نے واضح کیا کہ کئی ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر واضح جواب یہی ہے کہ ایران اس وقت تک دفاع جاری رکھے گا جب تک ضروری ڈیٹرینس حاصل نہیں کر لیتا، نہ تو آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی حالت پر واپس جائے گی، نہ ہی انرجی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔








