ایران جنگ: بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنیوالی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں
معروف امریکی جریدے کی رپورٹ
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی جریدے نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سہراب گوٹھ گنا منڈی میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد
اقتصادی دباؤ کی پیشگوئی
امریکی جریدے ’’دی نیویارک ٹائمز‘‘ نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑے گا۔ بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلے ہی صارفین کو مشکلات سے دو چار کر رہی ہے، جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں ڈالر کی آمدن، ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے تیل کی صنعت پر گرفت مضبوط کر لی
ہنر کے مارکیٹ میں مندی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ’’نیو یارک ٹائمز‘‘ نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی سٹاک مارکیٹ اب تک تقریباً 10فیصد تک گر چکی ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب برطانوی جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔








