حزب اللہ نے لبنان سے ایرانی سفیر کی بے دخلی کو ’’گناہ‘‘ قرار دے دیا
حزب اللہ کا شدید احتجاج
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی جانب سے ایران کے سفیر کی بے دخلی پر حزب اللہ نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایرانی سفیر کی بے دخلی کو "گناہ" قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روزمرہ معاملات زندگی کی انجام دہی میں دوسروں کی مرضی پر مبنی رویہ ہر قیمت پر ترک کر دیں، آپ کو اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے
حکومت سے مطالبہ
تفصیلات کے مطابق بیروت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے لبنان حکومت سے ایرانی سفیر کی بےدخلی کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سنگین اثرات کی تنبیہ
"جنگ" کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی بے دخلی کے فیصلے کے سنگین اثرات ہوں گے، لبنانی حکومت ایرانی سفیر کی بےدخلی کا فیصلہ فوری واپس لے۔








