مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی۔
پاکستان کی عالمی سفارت کاری میں کامیابی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار
بھارتی ساکھ پر سوالات
بھارتی خبر رساں ادارے نے ہی نریندر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ ''بھارتی ساکھ اور خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ ختم ہوگیا۔''
یہ بھی پڑھیں: اگر چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچیں تو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا پڑیگا: اعظم نذیر تارڑ
راہول گاندھی کا تبصرہ
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ''نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کا مذاق بنادیا، وہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے کہنے پر چلیں گے۔''
کانگریس کے رہنما کا طنز
کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے طنز کیا کہ ''بی جے پی ایک فرضی دھریندر پر بغلیں بجا رہی ہے جبکہ پاکستان ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی جگہ بنا رہا ہے۔''








