ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ: مریخ, تاریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد کو ابھی بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ استخارے سے مدد لیں تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے۔ ان دنوں گھریلو ماحول بھی آپ کی سخت توجہ مانگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر اب ہم میں نہیں رہے، اسرائیلی وزیر اعظم کا دعویٰ
برج ثور
سیارہ: زہرہ, تاریخ: 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں وہ اب اس مشکل سے نکل جائیں گے اور اچھی خبر لے لیں گے جن سے انشاءاللہ اُن کے بہت سے مسئلے حل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں فائرنگ رقاصہ کی جان لے گئی
برج جوزہ
سیارہ: عطارد, تاریخ: 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں مالی حالات کو انشاءاللہ بہتر بنانے کا موقع ملے گا آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آج وہ ہو جائے گا اور بڑی رکاوٹیں اب دور ہو سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ظہران ممدانی کی قوالی کی محفل میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
برج سرطان
سیارہ: چاند, تاریخ: 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ اب کم ہو سکے گا آپ کی گھریلو مالی صورتحال دونوں میں بہتری آ سکے گی، جو لوگ کافی دنوں سے سفر کی کوشش میں تھے اُن کو بہتری مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کردی
برج اسد
سیارہ: شمس, تاریخ: 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک نے چاہا تو آپ کو آج کسی طرف سے بڑی اچھی خبر آ رہی ہے آپ کو آج صبح سے اندازہ ہو جائے گا کہ آج کچھ ہی ہونے والا ہے اور ایسا ہی ہو گا انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: بدین؛گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق، 30 سے زائد مویشی ہلاک
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد, تاریخ: 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے ایک بڑے کام کی رکاوٹ کو دور ہوتا ہوا دیکھیں گے اور جو تنگ کر رہا تھا انشاءاللہ اُس سے بھی نجات حاصل ہو گی، آج خوبصورت دن ہی شمار ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان
برج میزان
سیارہ: زہرہ, تاریخ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بار بار بندش بدنظری جیسے معاملات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ روزانہ سورۂ قلم کی آخری دو آیات اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھ لیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکوری کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
برج عقرب
سیارہ: مریخ, تاریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے کافی دنوں سے پریشانی سر پر سوار کر رکھی ہے وہ دو غریبوں کو کھانا کھلائیں اُن کا مسئلہ حل ہو گا اور آج بھی چاروں قل پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو ہر سطح پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے،جام کمال
برج قوس
سیارہ: مشتری, تاریخ: 23 نومبر سے 20 دسمبر
پہلے اچھی طرح سوچ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں جلد بازی نے پہلے بھی مشکل میں ڈالا تھا اور اب بھی ڈال سکتی ہے۔ ان دنوں آپ کو استخارے کے بغیر بڑا کام ہر گز نہیں کرنا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار میموریل ٹینس چیمپئن شپ 2024، کھیلوں کے لیجنڈز کی حمایت
برج جدی
سیارہ: زحل, تاریخ: 21 دسمبر سے 19 جنوری
بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، بہتری ملے گی اور وہ کام بھی ہو جائے گا جو کافی دنوں سے رکاوٹوں کا شکار تھا اولاد کے حوالے سے سکون والی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کی موت کو فلم پروموشن کیلئے استعمال کا الزام، الو ارجن پھٹ پڑے
برج دلو
سیارہ: زحل, تاریخ: 20 جنوری سے 18 فروری
ڈپریشن پریشانی وغیرہ سے انشاءاللہ نجات ملے گی آپ اپنے معاملات کے بہت قریب کھڑے ہیں آج دوپہر کے بعد آپ کو بہتری کا اندازہ ہو جائے گا شام تک فائدہ بھی۔
سیارہ مشتری
تاریخ: 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار میں اب جس قدر محنت کر سکتے ہیں کر لیں اچھا دن ہے انشاءاللہ توقع سے بڑھ کر فائدہ مل سکتا ہے، آج شرارتی لوگوں سے دور رہنے کا بھی مشورہ ہے۔








