ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تمام ضروری ضمانتیں دینے کو تیار ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
ایران کی جوہری ہتھیاروں کے متعلق پیشکش
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تمام ضروری ضمانتیں دینے کو تیار ہے۔ ایران جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا حق دار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوتیلے باپ نے معصوم بیٹے کو سڑک پر پٹخ کر جان لے لی
امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار تجاویز سننے پر آمادہ ہے، تاہم یہ رابطہ ابھی مکمل مذاکرات کی سطح تک نہیں پہنچا۔
یہ تجاویز اور ثالثی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف جنگ بندی تک محدود تجاویز زیر غور نہیں بلکہ مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ امریکہ اور ایران تنازع کے مکمل خاتمے کے لیے ٹھوس معاہدے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایران نے امریکہ سے براہ راست ملاقات یا بات چیت کا نہیں کہا، لیکن ایرانی حکومت ایسے مناسب معاہدے پر غور کر سکتی ہے جس میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ ہو۔ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ لازمی شامل ہونا چاہیے۔








