متحدہ عرب امارات میں مقیم مسیحی کمیونٹی نے دبئی میں یومِ پاکستان منایا
23 مارچ کو پاکستان کی یاد میں تقریب
دبئی(طاہر منیر طاہر) پی ایم ایل این، یو اے ای منارٹی ونگ کے ہیڈ اور پاکستان کرسچن الائنس کے صدر جان قادر کی زیرِ صدارت 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر دبئی میں ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچن الائنس اور پاکستان مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے عہدیداران و اراکین نے مشترکہ طور پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے سیکیورٹی پروٹوکولز میں اہم تبدیلی کا اعلان، چیف جسٹس کی گاڑیاں 8 سے کم کر کے 2 کردی گئیں
دعا اور خیر خواہی
تقریب کے آغاز ایوینجلسٹ ذیشان سلطان نے دعا کی۔ دعا میں پاکستان کی ترقی، سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام انسانوں کے لیے بھی خیر و برکت اور امن کی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر حکمرانوں کے لیے بھی دعا کی گئی کہ خدا انہیں صحت، حکمت، دانائی اور فہم عطا فرمائے تاکہ وہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت اور حفاظت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
مقررین کے خیالات
تقریب میں مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سینئر نائب صدر شاہد پرویز نے اپنے خطاب میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب صدر ذیشان سلطان اور مشیر سیکرٹری عظیم یونس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
شرکاء اور ماحول
اس پروگرام میں روبن شریف اور بشارت مسیح سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ خواتین ونگ کی نمائندگی مسز مسرت جان، سمینا، ذ یشان سلطان، برشنا عظیم، صا ئمہ اور مسز روبن شریف نے کی، جبکہ بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی۔ تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
یومِ پاکستان کا کیک اور نعرے
آخر میں پروگرام کے اختتام پر 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور آخر میں پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کے استحکام کے لیے نعرے لگائے گئے۔








