بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
پاکستانی تارکین وطن کے لیے پاسپورٹ کا اجراء
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 ون ڈے میچز ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز
خصوصی اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں پاکستانیوں کے لئے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا، احسن اقبال
غیر قانونی تارکین وطن کی قانونی حیثیت
اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ سپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے لئے رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ایک ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو ایف 15 کے دوسرے پائلٹ کی معلومات لیک کرنے والے کی تلاش
پاکستانی کمیونٹی کی سپورٹ
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے کہا کہ سپین کی اس سکیم سے دیگر ممالک کے علاوہ تقریباً 15 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سپین میں مقیم پاکستانیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے میں مدد کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تیز تر کارروائی
محسن نقوی نے کہا کہ مجرم یا مطلوب ملزم کو ہر گز پاسپورٹ جاری نہ کرنے اور سفارت خانے کو پاسپورٹ سیکشن کے لئے اضافی عملہ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کو سہل اور تیز کرنے کا ذکر بھی کیا۔
ترجیحی بنیادوں پر خدمات
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد اور قونصل جنرل بارسلونا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔








