ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکا کو توانائی سے متعلق ایک بڑی رعایت دی ہے، جسے ٹرمپ نے مثبت پیش رفت قرار دیا، تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے جلنے کڑھنے کے بجائے شرجیل میمن کراچی کا کوڑا اٹھائیں، عظمیٰ بخاری کا مشورہ
آبنائے ہرمز کی اہمیت
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ یہ معاملہ ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز سے متعلق ہے، جو تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم سمندری گزرگاہ ہے اور جسے کھلا رکھنے کے لیے امریکا کو طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
تحفہ کی نوعیت
ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے، یہ بہت بڑا تحفہ ہے جس کی مالیت بہت زیادہ ہے، یہ جوہری معاملہ نہیں بلکہ تیل اور گیس سے متعلق ہے اور یہ ان کی طرف سے ایک اچھا اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں ڈسپلن نہیں، ہر 100 بندے کا ایک لیڈر ہے، محمود خان اچکزئی
امریکہ کی کامیابی کا دعویٰ
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے خیال میں امریکا پہلے ہی جنگ جیت چکا ہے، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اس بات پر کچھ مایوس تھے کہ مہم اتنی جلدی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
مذاکرات کی پیش رفت
ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران میں ’’درست لوگوں‘‘ سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ کیا جا سکے، جبکہ ایرانی قیادت بھی معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
مذاکراتی ٹیم
ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔








