کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد اغوا ہونیوالی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار
کراچی میں لڑکی کا اغوا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد لڑکی کا اغوا کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو نواز شریف کو کردار ادا کرنے پر تیار کیا جانا چاہیے : جاوید لطیف
ملزم کی شناخت و گرفتاری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم شعیب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم شعیب ایک بنگلے پر ڈرائیور ہے، جس نے 20 سالہ مصباح سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور خود کو بزنس مین ظاہر کرنے کے لیے گاڑیوں اور بنگلے کی تصویریں بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
غائب ہونے کا واقعہ
تفتیشی حکام کے مطابق مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی۔ ملزم نے مغویہ کو سنہری مستقبل کے خواب دکھا کر دھوکے سے اپنے ساتھ لے گیا اور بعد میں مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
مقدمہ اور تحقیقات
حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی طبی معائنے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ مغویہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم سے تفتیش
علاوہ ازیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔








