امریکا اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہے، ایرانی فوج کا ٹرمپ کے مذاکرات کا دعویٰ مسترد
پاسداران انقلاب کا جواب
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاسداران انقلاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعؤوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو واضح پیغام دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں ’’دھی رانی پروگرام ‘‘ کے تحت 150 جوڑوں کی شادی کی تقریب، وزراء اور اہم شخصیات کی شرکت
ٹرمپ کے مذاکرات پر تنقید
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان پاسداران انقلاب لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں، ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
ایران کی مستقل پوزیشن
انہوں نے کہا کہ ایران کی مرضی کے بغیر تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی پرانا نظام۔
ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا خیال ختم ہونا چاہیے، ایران کا مؤقف شروع سے واضح ہے اور آئندہ بھی رہے گا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں؛ پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پاسداران انقلاب کا مؤقف
ترجمان پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ’ہم جیسے لوگ تم جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، نہ اب اور نہ ہی آئندہ کبھی۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے: وزیر خزانہ
خطے میں کشیدگی
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے متضاد دعوے گردش کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
ٹرمپ کی یقین دہانی
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہے، ایران میں نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اس نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا۔








