ایل پی جی کا ایک اور کوئلے کے دو بحری جہاز پاکستان کی بندرگاہ پر پہنچ گئے
ایل پی جی اور کوئلے کے جہازوں کی آمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل پی جی کا ایک اور کوئلے کے دو بحری جہاز پاکستان کی بندرگاہ پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید
پورٹ قاسم پر لنگراندازی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاناما سے آنے والا ایل پی جی کا بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئلے کے دو بحری جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے۔
کوئلے کی مقدار
کوئلے کے بحری جہاز پاناما اور بنگلہ دیش سے پورٹ قاسم پر پہنچے ہیں۔ بنگلہ دیش سے 52 ہزار 208 میٹرک ٹن کوئلہ اور پاناما سے 53 ہزار 811 میٹرک ٹن کوئلہ منگوایا گیا ہے۔








