پی آئی اے 6سال کے وقفے کے بعد 29مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور30مارچ کولاہور سے لندن کی پروازیں آپریٹ کرے گی
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے 29مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30مارچ کو لاہور سے لندن کی پروازیں آپریٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مشکوک پراپرٹیز کی رپورٹ طلب، جو افغان یا غیر ملکی کو پراپرٹی رینٹ پر دے گا تو بھرپور ایکشن ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
پروازوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پی آئی اے ابتدائی طور پر ہفتہ وار 4 پروازیں لندن کے لیے آپریٹ کرے گی۔ ان میں سے اسلام آباد سے ہفتہ وار 3 اور لاہور سے 1 پرواز شامل ہوںگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رمضان المبارک کے استقبال کے لیے خصوصی آرائشی روشنیاں اور ماڈلز نصب
تاریخی پس منظر
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، چھ سال کے وقفے کے بعد یہ پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا تعلق ہے، اور لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹ میں شامل رہا ہے۔
پروازوں کی تعداد میں اضافہ
ترجمان نے بتایا کہ ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔








